ETV Bharat / state

مرکزی داخلہ سکریٹری نے جموں کشمیر میں سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا

author img

By

Published : Jul 7, 2021, 5:10 AM IST

مرکزی داخلہ سکریٹری اجے بھلہ نے آج مختلف سکیورٹی اور خفیہ ایجنسیوں کے اعلٰی افسران کے ساتھ ایک میٹنگ کی جس میں جموں و کشیر میں سکیورٹی انتظامات کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

جموں کشمیر میں سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا

نئی دہلی: مرکزی داخلہ سکریٹری اجے بھلہ نے آج مختلف سکیورٹی اور خفیہ ایجنسیوں کے اعلٰی افسران کے ساتھ ایک اعلی سطحی میٹنگ میں جموں کشیر میں سکیورٹی انتظامات کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

جموں فضائیہ کے اسٹیشن پر ڈرون حملے کے بعد وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے وزیر دفاع اور مرکزی وزیر داخلہ کے ساتھ کی گئی میٹنگ کے تقریباً ایک ہفتے کے اندر ہی جموں کشمیر سے متعلق یہ دوسری اہم میٹنگ ہے۔

ذرائع کے مطابق جموں کشمیر پولیس کے ڈائرکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے مرکز کے زیر انتظام خطے کی موجودہ صورتحال کے بارے میں ایک پریزینٹیشن پیش کی۔

مزید پڑھیں:

سرینگر میں ڈرون کے استعمال پر پابندی

انہوں نے سلامتی سے متعلق اٹھائے گئے اقدامات اور کوششوں کے بارے میں بھی داخلہ سکریٹری کو تفصیل سے معلومات فراہم کرائی۔

داخلہ سکریٹری نے جموں فضائی اسٹیشن پر ڈرون حملے اور اس کے بعد کئی دیگر مقامات پر ڈرون دیکھے جانے کے پیش نظر اٹھائے جارہے اقدامات کے پس منظر میں صورتحال کا جائزہ لیا۔

جموں کشمیر پولیس افسران کے علاوہ میٹنگ میں خفیہ بیورو کے سربراہ اروند کمار، سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے سربراہ کل دیپ سنگھ، مرکزی صنعتی سیکیورٹی فورس کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سدھیر کمار سکسینہ نے بھی شرکت کی۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.