جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر کے خانیار علاقے میں منگل کے روز نامعلوم افراد نے سکیورٹی فورسز پر پیٹرول بم سے حملہ کیا۔ تاہم اس حملے میں کوئی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
پولیس کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ "نامعلوم افراد نے خانیار پولیس اسٹیشن کے نزدیک تعینات سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر پیٹرول بم سے حملہ کیا، تاہم اس حملے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ہے،" پولیس علاقے میں حملہ آوروں کو پکڑنے کے لئے تلاشی مہم شروع کی ہے۔
مزید پڑھیں:
Attack on CRPF: شوپیان میں سی آر پی ایف ناکہ پارٹی پر حملہ
وہیں سی آر پی ایف کے ترجمان ابھرام کا کہنا ہے کہ "دھماکے کی آواز سنائی دی تھی، تاہم پتہ نہیں چل سکا کہ معاملہ کیا تھا، حالانکہ اس کا پتہ لگایا جارہا ہے۔