ذرائع کے مطابق اتوار کی شام دیر گئے کوکرناگ کے ہلر علاقے میں بندوق بردار رہائشی مکان میں گھس گئے اور وہاں پر موجود پولیس اہلکار کو باہر نکال کر اُس پر گولیاں چلائیں۔
بتایا جارہا ہے کہ پولیس اہلکار کی موت موقع پر ہی ہوئی۔
گولیوں کی آواز سے آس پاس رہائش پذیر افراد گھروں سے باہر آئے اور خون میں لت پت پولیس اہلکار کو نزدیکی اسپتال پہنچایا تاہم ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔
کوکرناگ پولیس نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔ ان کے مطابق پولیس اہلکار چھٹی پر گئے تھے، پولیس اہلکار منظور احمد ڈار اپنے گھر میں موجود تھے جس کے دوران نا معلوم بندوق بردار ان کے گھر میں گھس گئے اور انہیں گھر سے باہر نکالا اور ان پر فائرنگ کی۔
کوکرناگ پولیس نے بتایا کہ حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ مہلوک پولیس اہلکار سلیکشن گریڈ کانسٹیبل تھا اور وہ پولیس اسٹیشن لارنو میں بحیثیت منشی اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔