ادھمپور ضلع کلکٹر کے دفتر میں اس تعلق سے ایک میٹنگ منعقد کی گئی جس کی قیادت ضلع کی نائب الیکشن افسر ڈاکٹر کسم چب نے کی۔
ڈاکٹر کسم چب نے ضلع کے نوڈل افسران کو ہدایت دی کہ ضلع کے کل 166 ہائر سیکنڈری اسکولوں میں ایسے کلب کو قائم کریں۔
انھوں نے مزید تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ یہ منصوبہ ہائر سیکنڈری اسکول کے وہ طالب علم جو نویں سے لے کر بارہویں جماعت میں زیر تعلیم ہیں انھیں دوران انتخابات ہونے والی تمام سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلات اور ٹریننگ دے گا۔
انھوں نے کہا کہ طالب علموں کو بیلیٹ باکس، وی وی پیٹم اور رائے دہندگان کی فہرست کیسے تیار کی جاتی ہے اس بارے میں انھیں بتانے کے لیے ہر مہینے میں ایک بار ایک ٹریننگ سیشن چلایا جائے گا۔ اور ہر اسکول میں ایک نوڈل افسر مقرر کیا جائے گا کو اس کلب کا ہیڈ ہوگا۔