جموں کشمیر اسٹیٹ بورڈ کی جانب سے بارہویں جماعت کے امتحانات کا آج سے آغاز ہورہا ہے۔ عالمی کوورنا وائرس کے مضر اثرات سے تحفظ کے لئے انتطامیہ کی جانب سے جاری کردہ رہنمایانہ خطوط پر بھی عمل آوری کی جارہی ہے۔
ہائیر سیکنڈری اسکول ادھمپور کے پرنسپل سنیل شرما کا کہنا ہے کہ گذشتہ ایک سال سے کورونا کے سبب امتحانات نہیں ہوئے۔اور اسی لئے گذشتہ سال مارکس پرموشن کے حساب سے طلبہ کو کامیاب کیا گیاتھا۔تاہم رواں برس حالات ساز گار ہونے پر امتحانات لئے جارہے ہیں۔
رواں برس طلبا کے نصاب میں ساٹھ فیصد کی کمی کی گئی ہے ۔اور صرف چالیس فیصد نصاب کو ہی امتحان میں شامل کیاگیا ہے۔ اسکے علاوہ طلبا نے امتحانات کے لئے جتنی تیاریاں کی ہیں ۔ایسے طلبا اپنے آپ کو بہتر ثابت کرنے کی ہر ممکن کوشش کرینگے ۔
امتحان مراکز پر ماس، سینٹائیزر سمیت دیگر سہولیات بھی مہیا کی گئی ہیں۔تاکہ طلبا پرسکون ماحول میں امتحان دے سکیں۔