ETV Bharat / state

Raja Iftikhar on UCC یونیفارم سول کوڈ ملکی روایات کے خلاف، راجا افتخار - پارٹی سیاسی فائدے

عوامی نیشنل کانفرنس کے لیڈر راجا افتخار نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ایک سیکولر ملک ہے جہاں تمام مذاہب کے لوگ رہتے ہیں۔ یہاں یکساں سول کوڈ کو نافذ نہیں کیا جاسکتا کیونکہ یہ ملکی روایت کے خلاف ہوگا۔

یونیفارم سول کوڈ  ملکی روایات کے خلاف :راجا افتخار

author img

By

Published : Jul 5, 2023, 8:03 PM IST

اے این سی رہنما راجا افتخار کا یونیفارم سول کوڈ پر رد عمل

پلوامہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال میں عوامی نیشنل کانفرنس کے رہنما راجا افتخار نے پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مودی حکومت کو ایسے اقدامات سے پرہیز کرنا چاہئے۔اس طرح کے قانون ملکی روایت کے خلاف ہے۔حکومت کو یہ بات سمجھنی چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں اس وقت یونیفارم سول کوڈ کو لیکر شور شرابہ کیا جا رہا ہے اور ایک مخصوص پارٹی سیاسی فائدے کے لیے اس قانون کو نافز کرنے کے لیے سیاسی داو پیچ کھیل رہی ہے ۔تاہم ایک ایسے وقت میں جبکہ ملک میں بے روزگاری اور دیگر معاملات نے عوامی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ مرکزی حکومت یونیفارم سول کوڈ کا نفاز عمل میں لاکر کیوں ہمارے جزبات کو مجروح کر رہی ہے۔

راجا افتخار نے بتایا کہ بھارت ایک بین المذاہب اور بین التمدن ملک ہے۔ یہاں ہمیشہ مذہب کو ایک انسان کے اندرونی معاملے تک ہی رکھا گیا لیکن نہ جانے کیوں کر اب مزہبی نعروں کا سہارا لیکر حالات کو کشیدہ کرنے کی کوشش کی جاری ہے۔اگر ایسا کیا گیا کہ تو اسکی پارٹی سخت احتجاج کرےگی اور جمہوری طرز سے اس قانون کی مخالفت کرے گی ۔

یہ بھی پڑھیں: BJP In Pulwama پلوامہ میں بی جے پی کا اجلاس

راجا افتخار نے بتایا کہ ملک میں اقتصادی بحران ہے یومیہ اجرتوں پر کام کرنے والے افراد کی حالت بدتر ہے لوگ خریداری نہیں کر پا رہے ہیں تو ایسے میں ملک کی قیادت کو ایسے اقدامات کرنے چاہیے جس سے عوام کو راحت ملے محض ووٹوں کے لیے ملک کی عظیم روایات کا جنازہ نکالنا ٹھیک نہیں ہے اور اسلیے یونیفارم سیول کوڈ کو نافذ نہ کیا جائے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.