ویری ناگ کے دو گاؤں کو ریڈ زون قرار دیا گیا - گھروں سے زیادہ باہر نہ نکلے۔
جنوبی کشمیر کے ویری ناگ علاقہ کے گٹلی گنڈ اور گام ڈورو کپرن میں کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ نے کے بعد ان دو گاؤں کو ریڈ زون قرار دیا گیا۔
ویری ناگ ریڈ زون میں تبدیل
مثبت ٹیسٹ آنے کے بعد ویری ناگ کے علاقہ میں کافی تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جس کے بعد ویری ناگ میں مکمل لاک ڈاون دیکھنے کو مل رہا ہے۔
ویری ناگ کے علاقوں میں معمولات زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئیں، اور جگہ جگہ پر پولیس کی اضافی نفری کو تعینات کر دیا گیا ہے۔
انتظامیہ نے رمضان کے دوران سوشل ڈسٹنسگ پر قائم رہنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔
پولیس اور انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اپنے گھروں میں تراویح کی نماز پڑھیں اور گھروں سے زیادہ باہر نہ نکلیں۔