مقامی لوگوں کے مطابق جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع کے چھوٹی پورہ علاقے کے رہنے والے مرحوم غلام محمد پال کی دو بیٹیاں سمی جان عمر 26 اور خالدہ جان عمر 22 دوپہر میں اپنے گھر سے تقریباً 300 میٹر دور ایک نالہ میں کپڑے دھونے کے لئے گئی تھیں، تاہم ابھی تک دونوں واپس نہیں لوٹی ہیں۔
مقامی لوگوں کے مطابق دن کے قریب ساڑھے تین بجے زور راد بارش ہوئی اور جس نالہ میں یہ دو بہنیں کپڑے دھونے کے لیے گئی تھیں، اسی نالہ میں بادل پھٹنے سے بہت زیادہ پانی آیا تھا جس کی وجہ سے یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں بہنوں کو پانی کے تیز بہاؤ نے اپنے ساتھ لے گیا ہو۔
دونوں بہنوں کو ڈھونڈ نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔