اطلاعات کے مطابق گگن گیر علاقے میں برفانی تودہ گر گیا اور چار افراد اس برفانی تودہ کی زد میں آگئے جس کے نتیجے میں ایک ہلاک جبکہ تین افراد کو بچا لیا گیا۔
![کشمیر: برفانی تودہ کی زد میں آنے سے ایک ہلاک](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/5898621_hh.jpg)
برفانی تودہ گرنے کے فوراً بعد ہی راحت بچاؤ مہم شروع کر دی گئی تھی۔
بتایا جارہا ہے کہ متاثرہ افراد غیر مقامی ہے اور گگن گیر عللاقے میں زیڈ مہر ٹنل پر تعمیراتی کام کر رہے تھے۔ یہ افراد نجی تعمیراتی کمپنی سے وابستہ ہیں۔
![کشمیر: برفانی تودہ کی زد میں آنے سے ایک ہلاک](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/5898621_pp.jpg)
قابل ذکر ہے کہ بھاری بھرکم برفانی تودے گر آنے کے نتیجے میں فوجی اہلکاروں کے ہلاک ہونے کے واقعات زیادہ تر سیاچن گلیشئر میں پیش آتے ہیں۔ سیاچن گلیشئر دنیا کا بلند ترین جنگی میدان ہے جو بھارت اور پاکستان کے درمیان باعث متنازع معاملہ بنا ہوا ہے۔
![کشمیر: برفانی تودہ کی زد میں آنے سے ایک ہلاک](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/5898621_ll.jpg)
سیاچن گلیشئر میں سال 2019 کے ماہ نومبر کی 18 اور 30 تاریخ کو برفانی تودے گر آنے کے دو الگ الگ واقعات پیش آئے تھے جن میں 4 فوجی اہلکار اور 2 فوجی پورٹر ہلاک ہوئے تھے قبل ازیں سیاچن گلیشئر میں ہی سال 2016 کے ماہ اکتوبر کی 18 تاریخ کو ایک بھاری بھرکم برفانی تودے کے نیچے 10 فوجی اہلکار زندہ دفن ہوئے تھے۔