اطلاعات کے مطابق عسکریت پسندوں نے زینہ پورہ شوپیان ہسپتال کے باہر ادویات فروش عرفان احمد ولد عبدالحمید اور مظفر احمد ولد غلام احمد کو ان کی دکانوں سے باہر نکالا اور انہیں اپنے ساتھ لے گئے اور کچھ دور لے جانے کے بعد ان پر فائرنگ کردی جس کی وجہ سے دونوں شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو سرینگر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
زخمی ہونے والے نوجوانوں کا تعلق زینہ پورہ سے بتایا جاتا ہے۔