بتایا جاتا ہے کہ ایک گاڑی زیر نمبر DL-2CAP 6782 کو پولیس کے اہلکاروں نے روکا۔ گاڑی کی چیکنگ کے دوران خورشید احمد پرے ولد عبدالرشید پرے، ساکن شوز کولگام اور اس کے دیگر ایک ساتھی عبدالرشید لون ولد غلام محمد لون، ساکن کہژھ ڈورہ شوپیان کے قبضے سے 53100 کی جعلی کرنسی برآمد کی گئی۔
پولیس نے گاڑی اور جعلی کرنسی موقع پر ہی ضبط کر لیا۔
اُدھر ڈی ایس پی جان محمد کے مطابق پولیس کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ الٹو گاڑی میں سوار کچھ افراد کے پاس نقلی کرنسی ہے جس کی بنیاد پر پولیس نے الٹو کو روکا اور تلاشی کارروائی کی۔
اس سلسلے میں پولیس نے ایف آئی آردرج کیا اور تحقیقات کا آغاز کیا۔
اُدھر یاری پورہ پولیس اسٹیشن میں تعینات ایس ایچ او گوہر احمد نے نمائندے کو فون پر بتایا کہ علاقے میں ناکہ پارٹیاں مختلف علاقوں میں تعینات ہیں اور علاقے کے لوگوں نے عہد کیا کہ وہ پولیس کو غیر قانونی طور پر کام کرنے والے افرد کو سلاخوں کے پیچھے ڈھکیل دینے میں اُن کا ساتھ دیں گے۔