ETV Bharat / state

Multi Skill Training Centre in Kupwara: کپواڑہ میں دو نئے ہنر مندی مراکز کا افتتاح

کپواڑہ کے خواتین اور نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے لیے کپواڑہ فوج کے لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے آج دردپورہ، کرالپورہ گاؤں کا دورہ کیا اور دو نئے ہنر مندی مراکز کا افتتاح کر کے بیواؤں کو وقف کیا۔ Multi Skill Training Centre Inaugurated in Kupwara

author img

By

Published : Apr 29, 2022, 6:22 PM IST

کپوارہ میں دو نئے ہنر مندی مراکز کا افتتاح

کپواڑہ: جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں فوج کے لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے آج دردپورہ، کرالپورہ گاؤں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے دو نئے ہنر مندی مراکز کا افتتاح کیا اور دونوں مراکز کو بیواؤں کے لیے وقف کر دیا، تاکہ ان کی آنے والی نسلیں ہنر مند ہوکر مناسب روزگار تلاش کرسکیں۔ Multi Skill Training Centre Inaugurated in Kupwara

دردپورہ ضلع کپواڑہ کا دور افتادہ علاقہ ہے اور ترقی سے آج بھی محروم ہے۔ اس علاقے کی خواتین اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے گزشتہ برس JSS نے ایک پروجیکٹ پلان تیار کیا تھا جس کے تحت آج کرالپورہ، پنزگام، وارسن اور درد پورہ میں کل 9 جے ایس ایس مراکز چلائے جا رہے ہیں۔ ان مراکز سے گزشتہ ایک سال میں 200 سے زائد طلبہ و طالبات (بشمول 160 لڑکیاں) ہنر مندی کے مراکز سے کوالیفائی کر چکے ہیں۔

ویڈیو

ان تمام طلبہ کو آج لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے اور اے وی ایس ایم، وی ایس ایم چنار کور کے سی ڈی آر نے سرٹیفکیٹ تقسیم کیا اور درد پورہ، پنزگام میں دو نئے اور ہنر مندی مراکز کا افتتاح کیا اور ان دونوں مراکز کو بیواؤں کے لیے وقف کر دیا تاکہ ان کی آنے والی نسلیں ہنرمند ہو کر مناسب روزگار تلاش کر سکیں۔

مزید پڑھیں:

کور کے سی ڈی آر نے گاؤں والوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ان کی مثبت سوچ، بلند حوصلے اور مضبوط قومی جذبے کی تعریف کی اور انہیں فوج کی طرف سے ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ باقی کشمیر کو کپواڑہ سے امن کا سبق لینا چاہیے، جو دہشت گردی کے شکار ہیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.