ETV Bharat / state

اونتی پورہ میں دو منشیات فروش گرفتار - وسیم احمد تراگ

پولیس کے مطابق دونوں منشیات فروشوں کی شناخت وسیم احمد تراگ ساکن ترال اور لطیف شیخ ساکن بٹہ گنڈ ترال کے بطور ہوئی ہے۔

اونتی پورہ میں دو منشیات فروش گرفتار
اونتی پورہ میں دو منشیات فروش گرفتار
author img

By

Published : Dec 27, 2020, 12:18 PM IST

جموں میں ضلع پلوامہ کے علاقہ اونتی پورہ میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے آج مزید دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے غیر قانونی ادویات ضبط کی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایک خفیہ اطلاع کے بعد اونتی پورہ پولیس نے نمبل اونتی پورہ میں ایک ناکہ لگایا جس کے بعد وہاں سے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے کوڈین اور دیگر نشہ آور ادویات ضبط کی جبکہ اس کاروبار میں استعمال کیے جانے والی جیپ بھی ضبط کی گئی ہے۔

اونتی پورہ میں دو منشیات فروش گرفتار
اونتی پورہ میں دو منشیات فروش گرفتار

پولیس کے مطابق دونوں منشیات فروشوں کی شناخت وسیم احمد تراگ ساکن ترال اور لطیف شیخ ساکن بٹہ گنڈ ترال کے بطور ہوئی ہے۔
پولیس نے دونوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ کل بھی اونتی پورہ پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا تھا اور اب تک امسال سو سے زائد منشیات فروش گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.