جموں و کشمیر کے ضلع شوپیان میں بدھ کے روز پولیس نے لشکر طیبہ کے دو معاونین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ Two LeT militants arrested in Shopian کیا ہے۔
پولیس نے گرفتار شدہ معاونین کی شناخت عاقب مشتاق لون ولد مشتاق احمد لون اور عامر امین صوفی ولد محمد امین صوفی ساکن شادچیک شوپیان کے طور پر کی ہے۔
مزید پڑھیں:
اس ضمن میں پولیس نے بتایا کہ عاقب مشتاق لون کی گرفتاری کے بعد پولیس نے عامر امین صوفی کو اٹھایا اور اس کے انکشاف پر ایک اے کے 47 رائفل اور اے کے 47 کے 24 لائیو راؤنڈ برآمد کیے۔
اس سلسلے میں پولیس نے زینہ پورہ پولیس اسٹیشن شوپیان میں ایف آئی آر نمبر 14/2022 U/S 18,39 UAP ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔