تفصیلات کے مطابق شوپیان ضلع کے پہلی پورہ کیلر علاقے میں اس وقت صف ماتم چھا گیا جب تیز ہواؤں کی وجہ سے علاقے میں ایک صنوبر کا درخت آگیا جس کی زد میں تین خواتین آئیں جن میں سے دو ہلاک اور دیگر ایک زخمی ہوگئی۔
ہلاک شدہ خواتین کی شناخت زینہ بانو زوجہ عبد القیوم جوگی اور ببلی بانو دختر گمی بجرن جبکہ زخمی شدہ خاتون کی شناخت شبنم جان کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمی خاتون کو علاج معالجے کے لیے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔