جموں و کشمیر کے ضلع رامبن اور بانہال میں دو الگ الگ سڑک حادثے پیش آئے جس میں دو افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دیگر افراد زخمی ہیں جن کو علاج کے لئے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پٹیل انجینیئرنگ کمپنی کی بس برالہ سے سنگلدان جارہی تھی تبھی ڈرائیور کی لاپروائی سے بس بے قابو ہو کر دو سو فٹ گہرے کھائی میں جاگری، اس حادثے میں دو افراد کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جبکہ دیگر تین افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے جن کو علاج کے لئے ضلع رامبن کے صدر ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
وہیں رامسو سے بانہال جارہی ایک بس خارپورہ میں حادثہ کا شکار ہوگئی جس میں ڈرائیور شدید طور پر زخمی ہوگیا جس کو مقامی لوگوں نے علاج کے لئے بانہال کے ضلع ہسپتال میں داخل کرایا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر جائے وقوع پر پہنچی پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔