ETV Bharat / state

کھاگ علاقے میں پہاڑ سے پھسلنے پر دو افراد کی موت - ضروری لوازمات کے بعد ان کو اپنے لواحقین

مرکزی زیرِ انتظام جموں ؤ کشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے علاقے کھاگ میں دو افراد کے پہاڑ سے پیر پھسلنے پر موت ہوئی۔

کھاگ علاقے میں پہاڈ سے فسلنے پر دو افراد کی موت

author img

By

Published : May 5, 2020, 11:05 PM IST

بتایا جارہا ہے کہ یہ دونوں اشخاص گوگل ڈارہ کے جنگل میں ایک جڑی بوٹی جو سبزی کے بطور استعمال ہوتی ہے کی تلاش میں گئے تھے۔

چونکہ برف باری اور بارشوں سے پہاڑی کے ناہموار راستوں پر پھسلن پیدا ہونے کی وجہ سے ان کے پیر پھسلنے سے نیچے گھاٹی میں گر گئے، جس کے نتیجے میں ان کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی۔

یہ خبرعلاقے میں جنگل کے آگ کی طرح پھل گئ اور لوگوں نے جائے واردات کی طرف رخ کیا۔

بتایا جارہا ہے کہ پولیس کو اطلاع ملنے پر انہوں نے جنگل میں ان کو تلاش کرنے کے بعد ان کی لاشیں برآمد کی اور ضروری لوازمات کے بعد ان کو اپنے لواحقین کے حوالے کیا گیا۔

وہی پولیس نے اس ضمن میں ایک ایف آئی آر بھی درج کیا۔

ان افراد کی شناخت مشطاق احمد وانی ولد غلام حسن وانی ساکنہ ناگ بل کھاگ اور عبدالرشید شاہ ولد غلام احمد شاہ ساکنہ لاوہے پورہ کھاگ کے بطور ہوئی ہے۔ یہ دونوں افراد شادی شدہ تھے.

مشطاق احمد شال بافی کا کام کرتا تھا اور اپنے 6 افراد پر مشتمل عیال کو چلاتا تھا تو وہی عبدالرشید شاہ ایک چھوٹا موٹا کاروبار کر کے اپنے 8 افراد پر مشتمل عیال کو چلاتا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.