وزارت دفاع کے ترجمان نے یہاں بتایا کہ مشتبہ عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارےمیں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر سلامتی دستوں نے منگل کی شام تلاشی مہم شروع کی۔ اس دوران عسکریت پسندوں کے ساتھ مڈبھیڑ میں فوج کے دوجوان زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو فوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڈ گئے۔
ہلاک شدگان کی شناخت نائک ساونت سندیپ رگھوناتھ اور ارجن تھاپا ماگر کے طور ہوئی ہے۔
ساونت سندیپ رگھوناتھ کی عمر 29 برس تھی۔ ان کا تعلق ریاست مہاراشٹرا کے کرہڈ تحصیل سے ہے ۔ وہیں 25 سالہ ارجن تھاپا کا تعلق ضلع گورکھا سے ہے۔
ترجمان کے مطابق سلامتی دستوں کی مہم ابھی بھی جاری ہے۔