جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ایک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں دو افراد شدید طور زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ٹرک زیر نمبری JK02BE-1292 جموں سے سرینگر کی طرف شراب لے کر جارہا تھا کہ شاہراہ کے ڈیگڈول کے مقام پر ڈرائیور تیز رفتار ٹرک پر کنٹرول نہ رکھ سکا جس کے نتیجہ میں گاڑی سڑک سے لڑھک کر 500 فٹ گہرے نالے میں جاگرا۔
حادثے کی خبر ملتے ہی نزدیکی فوجی کمیپ کے جوانوں ، مقامی رضاکاروں اور پولیس نے بچاو مہمشروع کر کے زخمی ڈرائیور راکیش سنگھ (30) ولد رام سنگھ ساکنہ ادھمپور اور غلام محمد (48) ولد نزیر احمد ساکنہ حالہ رامبن کو ضلع ہسپتال رامبن منتقل کیا جہاں دونوں کا علاجِ چل رہا ہے۔
واضح رہے کہ یہ حادثہ رات کے قریب گیارہ بجے پیش آیاپولیس نے تیز رفتاری اور لاپروائی کا معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی۔