پولیس ذرائع کے مطابق ضلع رامبن کے سیری علاقے میں بدھ کو دو پڑوسیوں کے درمیان زمینی معاملے میں جھگڑا شروع ہوگیا جس میں دونوں فریقین کے دو افراد زخمی ہوگئے۔
زخمی منجیت سنگھ ولد رمیش سنگھ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
پولیس تھانہ رامبن میں اس سلسلے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔