زخمی شدہ شخص کو مقامی پولیس اور رضاکاروں نے ضلع ہسپتال رامبن منتقل کیا۔ دریں اثنا رامبن دھرمکنڈ میں دیگر ایک سڑک حادثہ پیش آیا جب ٹیپر گاڑی نمبر jk08D-9254 دھرمکنڈ سے رامبن کی طرف آرہی تھی کہ کنگا کے مقام پر سڑک سے پھسل کر 400 میٹر گہرے نالے میں جا گری۔
ٹیمپو میں سوار ڈرائیور رگبھیر سنگھ ولد کلدیپ سنگھ ساکنہ خطر تصیل و ضلع رامبن زخمی ہوگئے۔ جس کے بعد انہیں ضلع ہسپتال رامبن منتقل کیا گیا۔
دونوں زخمیوں کو ابتدائی علاج کے بعد گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں منتقل کیا گیا۔ ان میں سے ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
پولیس نے انتہائی تیز رفتاری اور لاپروائی کے معاملے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔