جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں اونتی پورہ پولیس نے دو قمار بازوں کو داو پر لگائی گئی رقم سمیت گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جوبیارہ اونتی پورہ میں دو افراد ایک الٹو گاڑی میں سر عام جوا کھیل رہے تھے جس دوران پولیس کو اطلاع ملی اور پولیس کی ایک پارٹی نے دونوں قمار بازوں کو داو پر لگائی گئی دس ہزار پانچ سو کی رقم سمیت گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق دونوں افراد کی شناخت نذیر احمد اور الیاس شیخ ساکنان اونتی پورہ کے بطور ہوئی ہے۔
پولیس نے گرفتار شدہ افراد کے خلاف اونتی پورہ تھانے میں ایف آئی آر زیر نمبر 15/2021 کے تحت کاروائی شروع کر دی ہے جبکہ الٹو گاڑی کو بھی ضبط کیا گیا ہے۔
عوامی حلقوں نے پولیس کاروائی کی سراہنا کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ سماجی بدعات کے خلاف یہ مہم جاری رہے گی۔