ذرائع کے مطابق آج ایس ڈی پی او پہلگام کی نگرانی میں ایس ایچ او پہلگام نے ایک خاص اطلاع ملنے پر ینر پل پہلگام کے قریب ایک ناکا بچھایا جس دوران ایک گاڑی سینٹرو بیئرنگ رجسٹریشن نمبر CHO4F-1154 کی تلاشی لی۔
گاڑی کی تلاشی کے دوران کار میں سے 95 کلوگرام کے قریب پوست کے بھوسے پر مشتمل چھ بیگ پولیس نے برآمد کر لیے ۔
اس سلسلے میں گاڑی کا ڈرائیور نصیر احمد ڈار ولد مشتاق احمد ڈار ساکن تورکہ تاچھلو بجبہارہ اور دوسرا ایک شخص بشیر احمد کھار ولد غلام محمد کھار ساکنہ ریڈوانی پاین کو موقع پر ہی گرفتار کیا گیا اور ان کی گاڑی پولیس نے قبضے میں لے لی۔
اس معاملے میں پولیس نے ایف آئی آرNo.46/2020 پہلگام تھانے میں درج کر لی اور تحقیقات شروع کر دی۔
مقامی لوگوں نے پہلگام میں پولیس کی اس کاروائی کو سراہا اور منشیات کے لعنت اور دیگر معاشرتی برائیوں کے خاتمے میں ان کےساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔