ETV Bharat / state

سرینگر میں دو روزہ مارشل آرٹس چیمپئن شپ کا انعقاد

ایس ایچ او لال بازار خالد نے بدھ کے روز ایل پی اسکول بوٹا کدل سری نگر میں اوپن کشمیر ہاپکیڈو چیمپئن شپ 2023 کا افتتاح کیا۔ سرینگر کے مختلف اسکولوں کے طلبا اور طالبات نے اس مقابلے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ Two Days Martial Arts Championship

سرینگر میں دو روزہ مارشل آرٹس چیمپئن شپ کا انعقاد
سرینگر میں دو روزہ مارشل آرٹس چیمپئن شپ کا انعقاد
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 18, 2023, 12:34 PM IST

سرینگر میں دو روزہ مارشل آرٹس چیمپئن شپ کا انعقاد

سری نگر: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں ایس ایچ او لال بازار خالد نے ایل پی اسکول بوٹا کدل میں اوپن کشمیر ہاپکیڈو چیمپئن شپ 2023 کا افتتاح کیا۔ گرینڈ واریرز اکیڈمی آف مارشل آرٹس نے جموں و کشمیر ہاپکیڈو ایسوسی ایشن کے اشتراک سے اس چمپئن شپ کا اہتمام کیا۔ اس موقعے پر پرنسپل ایل پی اسکول ثمینہ، اسکول کے سیکرٹری عبدالرؤف، مارکو پولو آف کشمیر بشیر احمد شالہ اور ہاپکیڈو ایسوسی ایشن کے صدر محمد شعیب مہمان خصوصی تھے۔اپنے خطاب میں خالد نے تمام شرکاء کو چیمپئن شپ میں ان کی پرجوش شمولیت پر مبارکباد دی۔ انہوں نے گرینڈ واریرز اکیڈمی کی مقامی علاقے میں کھیلوں کو بڑھانے کے لیے اس کی سرشار کوششوں کی بھی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں: گاندربل میں شہری ایکشن پروگرام کے تحت فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد

اس دو روزہ چیمپئن شپ میں مختلف سکولوں/کلبوں کے کھلاڑی بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔ اکیڈمی کے بانی عادل حسین خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقامی علاقے میں اس چیمپئن شپ کا بنیادی مقصد مقامی ٹیلنٹ کو ابھارنا ہے۔ وادی میں منشیات کے واقعات میں چونکا دینے والے اضافے کے پیش نظر، یہ ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم اس قسم کی تقریبات کا انعقاد کریں تاکہ نوجوانوں کو کھیلوں میں حصہ لینے کی ترغیب دی جا سکے۔۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.