ETV Bharat / state

Jammu Youth Conclave جموں میں دو روزہ یوتھ کنکلیو کا اہتمام - پولیس آڈیٹوریم میں واقع گلشن گراونڈ

جموں میں پولیس آڈیٹوریم میں واقع گلشن گراونڈ میں دو روزہ یوتھ کنکلیو کا اہتمام کیا گیا۔مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یوتھ کنکلیو کا افتتاح کیا۔

جموں میں دو روزہ یوتھ کنکلیو کا اہتمام
جموں میں دو روزہ یوتھ کنکلیو کا اہتمام
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 27, 2023, 6:23 PM IST

جموں میں دو روزہ یوتھ کنکلیو کا اہتمام

جموں: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع جموں میں پولیس آڈیٹوریم میں واقع گلشن گراونڈ میں دو روزہ یوتھ کنکلیو کا اہتمام کیا گیا۔ مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یوتھ کنکلیو کا افتتاح کیا۔

اس دو روزہ پروگرام کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹیگریٹیو میڈیسن جموں کے ڈائریکٹر ڈاکٹر زبیر نے کہا کہ اس یوتھ کنکلیو کے دوران 25 سے زائد اسٹارٹ اپ نوجوانوں کو اپنی اختراعات اور کاروباری خیالات کا مظاہرہ کریں گے۔ کالجوں، یونیورسٹیوں اور دیگر تحقیقی اور تعلیمی اداروں سے بچھے اس میں حصہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ یوتھ کنکلیو کے انعقاد کا بنیادی مقصد مقامی نوجوانوں میں کاروباری جذبے کو ابھارنا اور محققین، اسٹارٹ اپ، کاروباری افراد کو ایک چھت تلے اکٹھا کرنا ہے۔جبکہ اس تقریب کے دوران، دو بریک آؤٹ سیشنز کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔اس کے دوران مرکزی وزیر کے ساتھ نوجوانوں کی بات چیت کے علاوہ اسٹارٹ اپس، کاروباری ترقی، اختراعات اور آئیڈیاز انکیوبیشن سے متعلق مختلف اسکیموں پر بات چیت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:Medical Camp in Batgund Tral: بٹہ گنڈ، ترال میں مفت میڈیکل کیمپ

ان کا کہنا ہےکہ کنکلیو کے دوران مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جموں خطے کے نوجوانوں کو کامیابی حاصل کرنے پر بھی نوازا جائے گا۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ، CSIR-IIIM، جموں، سائنس اور ٹکنالوجی کی مرکزی وزارت، کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کے زیراہتمام ایک اہم ادارہ ہیں ، تین انکیوبیشن سینٹر چلا رہا ہے۔ ٹیکنالوجی بزنس انکیوبیٹر (ٹی بی آئی)، بائیو نیسٹ انکیوبیٹر اور اٹل انکیوبیشن سینٹر اور خطے میں اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے فروغ کا ایک اچھا ٹریک ریکارڈ رکھتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.