ایک مشہور ہوزری برانڈ ڈالر الٹرا کے اشتہار میں مبینہ طور پر کشمیر میں سیاحوں کا سامان چھیننے والا چور دکھایا گیا ہے جس کے بعد وہ لوگوں کی تنقید کا نشانہ بن رہا ہے۔
اس اشتہار میں اداکار مانیش پال بظاہر ایک مغل باغات میں نظر آرہے ہیں جس میں ایک شخص دکھایا گیا ہے کہ وہ اداکار سے سویٹر چھین رہا ہے جب کہ وہ اپنی خاتون ساتھی کے ساتھ سیلفی لے رہے ہیں۔
اس کے بعد اداکار کو چور کے پیچھے بھاگتے ہوئے دکھایا جا سکتا ہے جب وہ ڈل جھیل کے کنارے لکڑی کے ایک گھاٹ سے ٹکرا جاتا ہے۔
چور کو سرزنش کرنے کے بجائے اداکار اپنے پاقی کپڑے اتارتے ہوئے اور چور کو دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اداکار چور کو کہتے ہیں کہ 'ایک ڈالر الٹرا ہے نہ، کچھ اضافی نہیں چاہئے' جو کہ اس اشتہار کی ٹیگ لائن ہے۔'
یہ اشتہار کئی ٹویٹر صارفین کو اچھا نہیں لگا اور ان کا کہنا ہے کہ یہ کشمیر کی ایک خراب تصویر پیش کرتا ہے یہاں تک کہ بھارت بھر میں سیاحوں کے خلاف کشمیر میں سب سے کم جرائم کی شرح ہے۔
صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ 'ڈالر تھرملز' کو فروغ دینے والے اس اشتہار کو ہٹایا جائے۔
ٹویٹر پر ایک صارف مزمل مقبول نے لکھا کہ 'یہ اشتہار کشمیری لوگوں کے لیے کافی ناگوار ہے۔ اس پروجیکٹ نے عوام میں ایک غلط مثال قائم کی ہے۔ کشمیر پوری دنیا میں سیاحوں کے لیے پہلا نمبر محفوظ مقام رہا ہے۔'