ETV Bharat / state

ٹوئٹر پر جموں و کشمیر کو چینی علاقہ بتانے پر غصے کا اظہار - Twitter under fire as it shows J&K as part of China

ٹوئٹر انڈیا نے جموں و کشمیر عوامی جمہوریہ چین کا حصہ بتایا ہے جس پر ایک بڑا تنازعہ پیدا ہوگیا ہے۔

Twitter under fire as it shows J&K as part of China
ٹوئٹر پر جموں و کشمیر کو چینی علاقہ بتانے پر غصے کا اظہار
author img

By

Published : Oct 19, 2020, 5:04 AM IST

آبزرور ریسرچ فاونڈیشن کے فیلو کنچن گپتا نے بتایا کہ ٹوئٹر کے ٹائم لائنز پر جموں و کشمیر کو چین کا علاقہ بتایا ہے جبکہ انہوں نے اس مسئلہ پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔

انہوں نے وزیر ٹیلی کام روی شنکر پرساد کو ٹوئٹر پر ٹیاگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ٹوئٹر نے جغرافیہ کو بدلنے کا فیصلہ کیا ہے اور جموں و کشمیر کو چین کا علاقہ بتایا جارہا ہے، کیا یہ بھارتی قوانین کی خلاف ورزی نہیں ہے؟‘

اس مسئلہ پر سوشیل میڈیا پر بحث جاری ہے اور ٹوئٹر پر سخت تنقید کی جارہی ہے۔ بھارتی شہریوں کی جانب سے اس مسئلہ پر سخت غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ ٹوئٹر پر صارفین کو لوکیشن سروس استعمال کرنے کی سہولت رہتی ہے جس میں جموں و کشمیر لکھنے پر اسے پیپلز ریپبلکن آف چین کا حصہ دکھایا جارہا ہے۔ ٹوئٹر پر صارفین کو اپنے ٹویٹس کے ساتھ اپنے شہر کا ٹیگ لگانے کی سہولت دی جاتی ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.