ETV Bharat / state

Darul Uloom In Anantnag دارالعلوم شاہ ولی اللہ ڈونی پاوہ میں قومی پرچم کشائی

ضلع اننت ناگ میں واقع دارالعلوم شاہ ولی اللہ ڈونی پاوہ میں پہلی مرتبہ ہر گھر ترنگا مہم کے تحت پرچم کشائی کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں طلبا و طالبات نے شرکت کی۔ سیاسی رہنماوں نے بھی اس پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کی۔

دارالعلوم شاہ ولی اللہ ڈونی پاوہ میں قومی پرچم کشائی

author img

By

Published : Aug 14, 2023, 1:03 PM IST

دارالعلوم شاہ ولی اللہ ڈونی پاوہ میں قومی پرچم کشائی

اننت ناگ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں واقع دارالعلوم شاہ ولی اللہ ڈونی پاوہ میں پہلی مرتبہ ہر گھر ترنگا مہم کے تحت پرچم کشائی کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں طلبا و طالبات نے شرکت کی۔ سیاسی رہنماوں نے بھی پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کی۔ احاطۂ دارالعلوم شاہ ولی اللہ ڈونی پاوہ اننت ناگ میں ادارہ کے ذمہ داران اور بی جے پی کے نائب صدر صوفی یوسف نے پرچم کشائی کرکے ملک کی آزادی کے حوالے سے خصوصی پیغام دیتے ہوئے لوگوں کو آزادی کے حقیقی معنوں سے روشناس کرایا۔ اس موقعے پر دارالعلوم شاہ ولی اللہ کے سرپرست اعلیٰ مولانا یونس مظاہری اور صوفی یوسف نے اپنے کارکنان کے ہمراہ دارالعلوم کے احاطہ میں پرچم کشائی کی رسم کو انجام دیا اور پورے سمان کے ساتھ قومی ترانے کی سماعت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: Border Tourism In The Valley کیرن میں بارڈر ٹورزم کے لئے منصوبہ کے تحت کام ہوگا'

اس موقعے پر انہوں نے وہاں پر موجود لوگوں کو یوم آزادی سے دو دن قبل 76ویں یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے جنگ آزادی میں علماء کے کردار اور قربانیوں پر روشنی ڈالی۔ دارالعلوم میں پرچم کشائی کے بعد آزادی کی تاریخ پر روشنی ڈالی گئی۔ انہوں نے کہا کہ علماء کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، جو برطانوی حکومت کے خلاف ملک کو آزادی ملنے تک انگریزوں کا مقابلہ کرتے رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.