ETV Bharat / state

Tiranga March In Doda ڈوڈہ پولیس کی جانب سے ترنگا ریلی کا انعقاد

اسپورٹس اسٹیڈیم ڈوڈہ سے نکلنے والی ریلی دیسہ روڈ ،گھنٹہ گھر سے ہوتے ہوئے پولیس تھانہ ڈوڈہ میں اختتام پذیر ہوئی ۔

ڈوڈہ پولیس کی جانب سے ترنگا ریلی کا انعقاد

author img

By

Published : Aug 10, 2023, 6:37 PM IST

ڈوڈہ پولیس کی جانب سے ترنگا ریلی کا انعقاد

ڈوڈہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ڈوڈہ ضلع میں واقع اسوپرٹس اسٹیڈیم میں ایس ایس پی عبدالقیوم نے ہری جھنڈی دکھا کر میری مٹی میرا دیش مہم کے تحت ترنگا ریلی کو روانہ کیا۔ اس ریلی میں محکمہ پولیس کے جوانوں کے ساتھ ساتھ مختلف اسکول کے طلبا و طالبات نے شرکت کی ۔

اسپورٹس اسٹیڈیم ڈوڈہ سے نکلنے والی ریلی دیسہ روڈ ،گھنٹہ گھر سے ہوتے ہوئے پولیس تھانہ ڈوڈہ میں اختتام پذیر ہوئی ۔ریلی کے دوران طلباء نے حب الوطنی کے نعرے لگائے ۔ سڑک کے کنارے لوگوں کا ہجوم اس منفرد ریلی کو دیکھنے کے لئے موجود تھا ۔پروگرام کے اختتام پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایس ایس پی نے بتایا کہ ملک بھر میں جاری میرا مٹی میرا دیش کی مناسبت سے ڈوڈہ پولیس کی طرف سے ترنگا ریلی کا اہتمام کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:Meri Miti Mera Desh Campaign میری مٹی میرا دیش مہم کے تحت ترال اور اونتی پورہ میں پروگرامز کا انعقاد

انہوں نے کہاکہ ریلی میں پولیس ،نیم فوجی دستوں اور طلباء نے شرکت کی ۔ریلی کے بارے میں طلباء کو بتایا گیا کہ میری مٹی مرا دیش کا مقصد ملک کے بہادر جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنا ہے اُنہیں یاد کرنا ہے ۔جنہوں نے ملک کی بقاء کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ۔ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ طلباء کو تھانے کے اندر کے ماحول کے بارے میں بھی آگاہ کیا ۔تاکہ وہ پولیس کے کام سے واقف ہو جائیں اور سچے محب وطن اور ہندوسانی شہری بن سکیں ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.