جموں وکشمیر انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ دنوں ایک حکم نامہ جاری کرکے سرینگر اور جموں اضلاع میں بیس سال سے زائد کے پرانے گاڑیوں کی چلنے پر پابندی عائد کردی گئی تھی جس سے شعبہ ٹرانسپورٹ سے منسلک افراد پریشان ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے ناسازگار حالات اور پرانے گاڑیوں پر پابندی سے ان کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ Transport Department Still Affected
شعبہ ٹرانسپورٹ سے منسلک متعدد افراد کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے اس دور میں حکومت کو راحت دینی چاہیئے تھی لیکن حکومت نے پرانی گاڑیوں پر پابندی عائد کرکے مزید ڈرائیوروں کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔
واضح رہے کہ وادی کشمیر میں ہزاروں افراد کا روزگار شعبہ ٹرانسپورٹ پر منحصر ہے اور انتظامیہ کی جانب سے جاری ہدایت ناموں سے یہ شعبہ ٹرانسپورٹ بری طرح متاثر ہورہا Transport Department Still Affectedہے۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم اپنے معاملات متعلقہ حکام کے سامنے پیش کئے ہیں لیکن افسران کی جانب سے کوئی سنوائی نہیں ہورہی ہے۔ زبانی وعدے کئے جارہے ہیں لیکن زمینی سطح پر کسی بھی وعدے کا اطلاق نہیں ہورہا ہے۔
ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ 'ایل جی منوج سنہا ٹرانسپورٹ شعبہ کے مشکلات کو سنجیدگی سے نوٹس میں لیں اور ان کا ازالہ کرے۔