ETV Bharat / state

پلوامہ: بی جے پی کارکنان کے لیے تربیتی کیمپ کا انعقاد - ڈی ڈی انتخابات

بی جے پی کے اس تربیتی کیمپ میں کارکنان کو عوام کے ساتھ تال میل کرنے کا طریقہ سمجھایا۔

تربیتی کیمپ میں کارکنان کو عوام کے ساتھ تال میل کرنے کا طریقہ سمجھایا

author img

By

Published : Jan 17, 2021, 4:43 PM IST

Updated : Jan 18, 2021, 12:38 PM IST

ضلع پلوامہ میں آج بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے یک روزہ تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنان کو تربیت دی گئی کہ وہ لوگوں سے تال میل کیسے بڑھائیں۔ انہیں اس بات کی بھی تربیت دی گئی کہ ایک لیڈر کا پہناوا اور بات کرنے کا طریقہ کیسا ہونا چاہیے۔

تربیتی کیمپ میں کارکنان کو عوام کے ساتھ تال میل کرنے کا طریقہ سمجھایا

اس تربیتی کیمپ میں متعدد کارکنان نے شرکت کی۔ اس تربیتی کیمپ میں بی جے پی کے ضلع صدر سجاد رہنا، بی جے پی کے ترجمان الطاف ٹھاکر کے علاوہ بی جے پی کے دیگر لیڈران کے ساتھ ساتھ کارکنان کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس حوالے سے بی جے پی کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے بات کرتے ہوئے کہا بی جے پی ہر تین سال کے وقفے سے کارکنان کو محتلف اقسام کی تربیت دیتی رہتی ہے۔

بی جے پی کے ترجمان الطاف ٹھاکر

آج ہم نے اپنی کارکنان کو اس بات کی تربیت دی کہ ایک لیڈر میں کیا کیا خصوصیات ہونی چاہیں، اس کا پہناوا، بات کرنے کا طریقہ کیسا ہو اور لوگوں سے کس طرح میل جول بڑھانا ہے۔

وہیں، انہوں نے کہا کہ بی ڈی سی اور ڈی ڈی انتخابات کروانے کا مقصد صرف اتنا ہے کہ لوگوں کے مسائل حل ہوں اور ہر ایک علاقے میں تعمیر و ترقی کے کام انجام پائیں۔

مزید انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکار کی جانب سے جموں و کشمیر کو صحیح وقت پر ریاست کا درجہ واپس دیا جائے گا جس کے لیے بی جے پی پابند عہد ہے۔

Last Updated : Jan 18, 2021, 12:38 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.