کورونا وائرس کی لڑائی میں جہاں پوری وادی میں عام زندگی بدستور مفلوج ہوکر رہ گئی ہے اور کووڈ واریئرس دوسروں کی زندگی بنانے کے لیے آگے آ رہے ہیں۔ بلدیہ میں کام کررہے ملازمین جنہوں نے گزشتہ دو برسوں کے کووڈ زدہ حالات میں اپنے آپ کو وقف کیا اور صحت وصفائی کو برقرار رکھنے میں اہم رول ادا کیا، ان ملازمین کا الزام ہے کہ سرکار نے ان کو نظر انداز کیا ہے۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے عبدالرشید نے بتایا کہ ہم لوگ گزشتہ چودہ برسوں کے دوران معمولی اجرتوں پر کام کررہے ہیں۔ گزشتہ دو برسوں سے جب ملک میں کورونا کی وجہ سے حالات پرآشوب ہوگئے ایسے وقت میں بھی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں لیکن نہ جانے کیوں ہماری طرف سرکار نگاہ کرم نہیں کر رہی ہے۔