تفصیلات کے مطابق بلاک ڈیولپمنٹ آفس ترال میں کام کر رہے وسیم احمد نامی ایک ملازم نے ای ٹی وی بھارت کو فون پر بتایا کہ وہ ایک مقامی قرنطینہ سینٹر میں رکھے گیے افراد کے لیے چاول لے جا رہے تھے جس دوران انہیں مقامی پولیس آفیسر نے یہ کہ کر ہڈی پسلی ایک کر دی کہ اس نے ماسک نہیں پہنی تھی۔
مذکورہ ملازم کا اس تعلق سے کہنا تھا کہ پولیس کو قانون کے مطابق کاروائی کر کے جرمانہ عائد کرنا تھا نہ کہ مار پیٹ۔
انھوں نے مزید بتایا کہ معاملے کی نسبت انھوں نے ضلع انتظامیہ کو مطلع کیا ہے اور انھیں امید ہے کہ انکو انصاف ملے گا۔
تاہم مقامی پولیس نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ تمام الزامات بے بنیاد ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مذکرہ شخص کو ماسک پہنے کے لیے پوچھا گیا تو انہوں نے ماسک کو غیر ضروری قرار دیا اور پولیس کے ساتھ بحث کرنے لگا۔
واضح رہے کہ آج صبح سے ہی ترال میں پولیس کی طرف سے یہ اعلان کیا جا رہا تھا کہ قصبے میں لاک ڈاؤن کو موثر بنانے کے لیے تعاون فراہم کیا جائے۔