ETV Bharat / state

کورونا وائرس: غیر ریاستی مزدوروں کو پناہ دینے پر شہری گرفتار - کورونا وائرس

ایس ڈی پی او ترال نے بتایا کہ ان مزدوروں کو بغیر اسکریننگ کے لایا گیا تھا اور ان میں بیشتر چھاتی اور بخار کے امراض میں مبتلا تھے

Tral: man arrested for sheltering non local labors
غیر ریاستی مزدوروں کو پناہ دینے پر شہری گرفتار
author img

By

Published : Mar 23, 2020, 11:30 PM IST

جموں و کشمیر کے جنوبی قصبہ ترال میں پولیس نے غیر ریاستی مزدوروں کو پناہ دینے پر ایک مقامی شہری گرفتار کر لیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مذکورہ شخص اپنے گھر میں دو درجن سے زائد غیر ریاستی مزدوروں کو اپنے گھر میں پناہ دی تھی۔ اس سلسلے میں پولیس ذرائع نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ارشد حسین ڈار ولد غلام محمد ساکن ہردومیر ترال نامی شہری کے خلاف شکایات ملی تھی کہ اس نے اپنے گھر میں غیر ریاستی مزدوروں کو پناہ دی ہوئی ہے۔ ایس ڈی پی او ترال ڈاکٹر اعجاز ملک نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ پولیس نے آج ایک بجے کے قریب چھاپہ مار کر مزکورہ شخص کو گرفتار کیا اور بعد ازاں اسکے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر 21/2020 زیر دفعہ 188/269 270 /271 دفعات کے تحت معاملہ درج کیا ہے۔

موصوف نے بتایا کہ ان مزدوروں کو بغیر اسکریننگ کے لایا گیا تھا اور ان میں بیشتر چھاتی اور بخار کے امراض میں مبتلا تھے جس کے بعد غیر ریاستی باشندوں کو واپس بھیج دیا گیا۔ ترال پولیس نے عوام سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانے اور گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.