جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں واقع کملا جنگلات میں آگ لگ جانے سے سبز سونے کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے.
اس دوران متعلقہ حکام نے دعوی کیا ہے کہ آگ کو بجھانے کے لئے ہنگامی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کملا جنگلات کے اوپری حصے میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ایک وسیع علاقے کو اپنے زد میں لیا ہے۔ اس دوران سبز سونے کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
اس ضمن میں بلاک فارسٹ آفیسر ترال اجل سنگھ نے بتایا کہ گزشتہ روز ہی آگ کو بجھانے کے لیے ہنگامی اقدامات کئے گئے اور ملازمین کی ایک ٹیم کو علاقے میں روانہ کیا گیا ہے جن کی بروقت کوششوں سے آگ پر قابو پایا گیا۔