ETV Bharat / state

Tral Hunters Lift APL Trophy ترال ہنٹرز نے اونتی پورہ لیگ کی ٹرافی اپنے نام کی - ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ

کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ میں واقع چارلی گنڈ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اونتی پورہ پریمیئر لیگ کے فائنل میں ترال ہنٹرز نے اکسفورڈ کرکٹ کلب بجبہاڑہ کو شکست دے کر خطاب اپنے نام کرلیا۔

ترال ہنٹرز نے جیت لیا اونتی پورہ لیگ کا فائنل

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 6, 2023, 1:52 PM IST

ترال ہنٹرز نے جیت لیا اونتی پورہ لیگ کا فائنل

اونتی پورہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں وکشمیر کے ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ میں واقع چارلی گنڈ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اونتی پورہ پریمیئر لیگ کے فائنل میں ترال ہنٹرز نے آکسفورڈ کرکٹ کلب بجبہاڑہ کو شکست دے کر خطاب اپنے نام کرلیا۔ اونتی پورہ پریمیئر لیگ کا اختتام آج شام چارلی گنڈ کرکٹ اسٹیڈیم، اونتی پورہ میں بڑے جوش اور جذبے کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ اس ٹورنامنٹ کا اہتمام 130 بٹالین سی آر پی ایف نے گندو فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر کیا تھا۔ اس میں جنوبی کشمیر اور سری نگر کی ٹیموں کے لیے ایک پانچ روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا۔

اس میں جسمانی طور خاص اہلیت والی چھ ٹیمیں شامل تھیں جب کہ مقامی سولہ ٹیموں نے ٹورنامنٹ میں شرکت کی۔ فائنل کا مقابلہ ترال ہنٹرز اور اکسفورڈ کرکٹ کلب بجبہاڑہ کے درمیان کھیلا گیا جس کو ترال ہنٹرز نے ایک دلچسپ مقابلے میں چار وکٹوں سے جیت لیا۔ فائنل کا یہ میچ دیکھنے کے اے ڈی جی سی آر پی ایف نلن پربھہات، آئی جی سی آر پی ایف گیانندر کمار، ڈی آئی جی سی آر پی ایف آلوک اوستھی، ایس ایس پی اونتی پورہ اعجاز زرگر، کے علاوہ چارلی گنڈ گروانڈ میں کھیل شائقین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ فائنل کے اختتام پر ایک پروقار انعامی تقریب منعقد ہوئی جس میں ونر اور رنر اپ ٹیموں کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گیے۔

یہ بھی پڑھیں: Seer Premier League Cricket Trophy: بٹہ گنڈ ٹیم نے 'سیر پریمیئرلیگ' میں حاصل کی کامیابی

میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے اے ڈی جی سی آر پی ایف نلن پربھات نے بتایا کہ جنوبی کشمیر میں اب امن لوٹ رہا ہے اور نوجوان کھیل سرگرمیوں میں شمولیت کر رہے ہے جسے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ آنے والے وقت میں یہ کھلاڑی اپنے علاقے کا نام روشن کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی آر پی جلد ہی ڈاون ٹاون سرینگر میں بھی ایک ٹورنامنٹ منعقد کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.