جموں و کشمیر کے ضلع شوپیان میں محکمہ ذراعت کے سربراہ منظور احمد نازکی نے ذراعت سے متعلق جدید ٹیکنالوجی اور سائنسی طریقہ کار کے بارے میں درجنوں کسانوں کو آگاہ کیا۔ اس میں تقریبا 80 کسانوں نے شرکت کی۔
اس کے بعد انہیں شیر کشمیر زرعی یونیورسٹی شالیمار روانہ کیا گيا جہاں ان کے لیے خصوصی تربیتی کیمپ کا اہتمام کیا گیا ہے۔
ان کاشتکاروں کو اس کیمپ میں مزید تربیت مہیا کی جائے گی۔
یہ تربیتی پروگرام 'پردھان منتری کرشی سنچائی یوجنا' کے تحت کیا جارہا ہے۔ منظور احمد کے ساتھ بعض دیگر افسران نے شوپیان میں بس کو ہری جھنڈی دکھا کر کسانوں کو شوپیان سے سرینگر روانہ کیا۔