اننت ناگ: جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں امرناتھ یاترا سے متعلق 360 نوجوان رضاکاروں کی تربیت کا آج سے آغاز کیا گیا۔ ان تمام نوجوانوں کو ٹریک پر صاف و صفائی کو ممکن بنانے، یاتریوں کی مدد اور نگرانی کے علاوہ دیگر ضروریات کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے امرناتھ گپھا تک تعینات کیا جائے گا۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اننت ناگ، غلام حسن شیخ نے شرکا کو شری امرناتھ جی یاترا 2022 کے بارے میں بنیادی معلومات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے شرکا کے ساتھ روٹ میپس پر تفصیلی تبادلہ خیال کرتے ہوئے ان کی ذمہ داریوں کا خاکہ پیش کیا۔ اور اس بات پر زور دیا کہ وہ اپنے فرائض کو پورے جوش و جذبے کے ساتھ انجام دیں۔ Amarnath Yatra 2022
وہیں اے سی پی اننت ناگ نے رضاکاروں کو یاترا کے دوران چوکس رہنے اور مستعدی سے اپنے فرائض کو انجام دینے پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال یا کسی لازمی چیز کی کمی ہونے پر فوراً انچارج افسر کو اطلاع دیں تاکہ اسے جلد از جلد مہیا کرایا جاسکے۔
انہوں نے حاضرین سے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی بنیادی باتوں کے بارے میں بھی گفتگو کی اور کہا کہ کوئی بھی قدرتی آفت غیر متوقع طور پر آتی ہے تو اس سے نمٹنے کے لیے انہیں اچھی طرح سے تیار رہنے کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں:
اس موقع پر بچاؤ کارروائی (ریسکیو آپریشنز) کی بنیادی باتوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور رضاکاروں کے سوالات کا جواب دیا گیا۔ رضاکاروں کو راستے میں قائم کیے گئے مختلف ڈیزاسٹر مٹیگیشن سینٹر کے مقام کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔Amarnath Yatra 2022
محکمہ صحت سے وابستہ ماہرین نے رضاکارون کو ابتدائی طبی امداد (فسٹ ایڈ) کے بارے میں جانکاری دی گئی، رضاکاروں کو سکھایا گیا کہ کس طرح زخمیوں کا فوری علاج کرنا ہے۔ اور ایمرجنسی کی حالت میں کہاں ریفر کرنا ہے۔
تربیتی پروگرام 4 بیچس پر مشتمل ہے، ہر بیچ میں 90 تربیت پذیر (ٹرینی) حصہ لے رہے ہیں۔ ٹریننگ 27 مئی تک جاری رہے گی۔ جس میں اننت ناگ کے کھوری پورہ، دچنی پورہ، پہلگام اور، این وائی کے، تمام رضاکاروں کو تربیت دی جائے گی۔