پلوامہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں رواں ماہ کی 11 تاریخ کو ٹریڈرز فیڈریشن کے انتحابات ہونے ہیں۔ ٹریڈرس یونین کے انتخابات کے مدنظر کاروباریوں کی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہے۔انتخابی مہم بھی زور شور سے جاری ہے۔ ٹریڈرس یونین انتخابات کے لئے تین افراد نے بحیثیت فیڈریشن کے صدر اور جنرل سیرکیٹر کے عہدے کے لئے تین تین افراد کی جانب سے کاغذات نامزدگی داخل کیے ہیں۔تمام امیدوار ووٹرز کی توجہ اپنی اپنی طرف مبذول کرانے کے لئے انتخابی تشہیر میں مصروف ہیں۔
اس ضمن میں انتحابات میں حصہ لینے والے افراد نے بات کرتے ہوئے کہا اس سلسلے میں رؤف احمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں کو کافی مشکلاتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کو حل کرنے کے لئے ہم میدان میں آئے ہے اور ہم چاہتے کہ ہمیں تاجروں کی خدمت کرنے کا موقع ملے۔ اس سلسلے میں فیاض احمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا منشور تاجروں کے لئے بہت ہی فاعدہ مند ثابت ہوگا اور تاجروں کو بھی چاہیے کہ وہ ایک صحیح امیدوار کو چنے تاکہ ان کے مسائل کو ازالہ ہو۔
یہ بھی پڑھیں: Protest by Shopkeepers ستواری اور نئی بستی کے دوکانداروں کا احتجاج
غلام محمد نے بات کرتے ہوئے کہا اس سے قبل بھی ہم نے تاجروں کے لئے کام کیا ہے اور پچھلے چند سالوں سے ہم نے تاجروں کی خدمت کرنے کا موقع دوسرے جماعت کو دیا تھا اور ہمیں لگا کہ وہ نہ تجربہ کار تھی جس کے بعد ہم نے پھر سے ٹریڈرز فیڈریشن انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا۔یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ اس انتخابی عمل میں تقریباً 2300 دوکان دار حصہ لے گے اور یہ انتخابی عمل کافی دلچسپی ہونے جارہا ہے۔