کولگام کے نور آباد منزگام علاقے میں اُس وقت مقامی لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوگیا جب سیب کے باغ میں ایک گرینیڈ کو مقامی لوگوں نے دیکھا۔
گرینڈ کو دیکھ کر علاقے کے لوگوں نے مقامی پولیس اسٹیشن دمحال ہانجی پورہ کو اطلاع دی۔ اگرچہ پولیس موقعے پر پہنچی۔ تاہم باغ میں موجودہ گرینیڈ کو دیکھ کر پولیس نے مقامی لوگوں کو احتیاطی طور پر دور رہنے کے لیے کہا۔
پولیس کی بروقت کارروائی سے جب گرینیڈ کو اپنی تحویل میں لیا گیا تو وہ نقلی نکلا۔ موجود نقلی گرینیڈ بالکل اصلی گرینیڈ کی طرح تھا۔ پولیس کے ایس ڈی پی او کے مطابق گرینیڈ، کھلونا گرینیڈ تھا جو اصلی گرینیڈ کی طرح تھا۔