پونچھ: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ تحصیل منڈی کو سیاحت کے زمرے سے ایک بار پھر نظر انداز کئے جانے کو لیکر عوام میں شدید ناراضگی پائی جا رہی ہے۔ اس تعلق سے فورم کے چیئرمین ریاض آتش نے اپنے بیان میں تحصیل منڈی کو محکمہ سیاحت کی جانب سے سیاحتی منصوبہ مندی کی فہرست سے الگ رکھنے اور نظر انداز کئے جانے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ Chairman Of Mandi Poonch Development Front Riaz Atish Held Press Conference Regarding Tourism Departmen
انہوں نے کہا کہ 'اس منڈی کو نظر انداز کرنے کے پیچھے سیاسی سازش ہے اس لیے اس خوبصورت علاقے کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔انہوں نے ضلع انتظامیہ اور یوٹی انتظامیہ سے اپیل کی ہےکہ وہ جلد از جلد منڈی تحصیل کو سیاحت کے زمرے میں لاکر منڈی کے عوام کے ساتھ انصاف کرے ورنہ انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:Meeting with Retired Policemen: پلوامہ پولیس نے کی ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں کے ساتھ میٹنگ
انہوں نے کہا کہ پونچھ کو نظر انداز کرنا افسوس ناک ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ زمینی حقائق کو جاننے کے لئے ایک ٹیم تشکیل دے تاکہ انہیں بھی اس حقیقت معلوم چل سکے۔ زمینی صورت حال کا جائزہ لینا چاہئے۔ اس علاقے کو سیاحت کے زمرے میں لایا جائے۔