ETV Bharat / state

دھماکے کی فوری تحقیقات کی جائے: توسہ میدان بچاؤ فرنٹ - انسانیت کے خلاف انسانیت

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے توسہ میدان علاقہ میں آج ایک پُراسرار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 3 کمسن بچے زخمی ہو گئے جس میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

دھماکے کی فوری تحقیقات کی جائے: توسہ میدان بچاؤ فرنٹ

author img

By

Published : May 26, 2020, 9:12 PM IST

'توسہ میدان بچاؤ فرنٹ' نے اس واقعہ کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

دھماکے کی فوری تحقیقات کی جائے: توسہ میدان بچاؤ فرنٹ

یہ دوسرا موقع ہے کہ اس علاقہ میں دھماکا ہوا ہے اس سے پہلے 2018 میں ایک دھماکا ہوا تھا۔

حالانکہ مذکورہ علاقہ کو انتظامیہ کی جانب سے محفوظ زون قرار دیا گیا تھا، تاہم اس واقعے نے نئے شبہات کو جنم دیا ہے۔

ٹی بی ایف کے ترجمان مولوی مقبول نے کہا 'متاثرہ علاقہ جہاں دھماکا ہوا اس وقت بھی محفوظ تصّور کیا جاتا تھا جب فوج یہاں مشقیں کرتی تھی۔'

ٹی بی ایف کے چیف آرگنائزر شیخ غلام محی الدین نے کہا 'ہم 2018 کے دھماکے کی بھی فوری اور مکمل تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں کیوں کہ اس کیس کی مکمل تحقیقات ابھی باقی ہیں.'

غلام رسول نے بتایا 'مفاد پرست عناصر نے توسہ میدان کی شبیہ خراب کرنے کے لئے شرپسندوں کی خدمات حاصل کی ہوسکتی ہیں۔ کیونکہ یہ علاقہ دنیا کی بہترین مہم جوئی کی منزل کے طور پر ابھر سکتا ہے۔'

انہوں نے کہا خود غرض عناصر نہ صرف مقامی لوگوں کی روزی روٹی پر شب و خون مرنے کی کوشش کر رہے ہیں بلکہ پوری انسانیت کے خلاف انسانیت سوز جرم کے مرتکب ہو رہے ہیں۔'

شیخ غلام رسول نے سوال کیا کہ 'جب وادی کشمیر میں سخت لاک ڈاون ہے تو لوگ وہاں کیسے پہنچے؟'

توسہ میدان بچاؤ فرنٹ کے چیئرمین ماسٹر مقبول نے بغیر کسی تاخیر کے معاملے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

ٹی بی ایف کے کوآرڈینیٹر نذیر لون نے کہا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ کے معاملے کی مکمل تحقیقات کرنی چاہیے اور ایک کمیشن قائم کر کے حقائق کو عوام کے سامنے لانا چاہیے۔

واضح رہے کہ توسہ میدان میں کئی برسوں تک فوجی کیمپ اور فوج کا فائرنگ رینج موجود رہنے کے باعث توسہ میدان میں اب بھی دھماکہ خیز مواد موجود ہیں جوحالیہ برسوں کے دوران کئی ہلاکت خیز واقعات کا موجب بنتے رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.