ETV Bharat / state

رام باغ تصادم ختم، دو عسکریت پسند ہلاک - kashmir latest

جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے رام باغ علاقہ میں سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم کے دوران دوعسکریت پسند ہلاک ہو ہوگئے۔

رام باغ تصادم ختم، دو عسکریت پسند ہلاک
رام باغ تصادم ختم، دو عسکریت پسند ہلاک
author img

By

Published : Oct 12, 2020, 2:01 PM IST

وسطی کشمیر کے سرینگر کے رام باغ علاقے میں پیر کی صبح عسکریت پسندوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔

رام باغ تصادم ختم، دو عسکریت پسند ہلاک

پولیس نے ہلاک شدگان کی شناخت لشکر طیبہ تنظیم سے وابستہ عسکریت پسند سیف اللہ (جو پاکستانی ہے) اور ایک مقامی عسکریت پسند کے طور پر ہوئی ہے۔

بتادیں کہ رام باغ علاقے میں آج صبح انکاؤنٹر شروع ہوا تھا جہاں دو سے تین عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کا اندیشہ تھا۔

اس اطلاع کے بعد رام باغ علاقے میں سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس کی مشترکہ کارروائی کی۔ اس کارروائی میں عسکریت پسندوں اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے گولیوں کا تبادلہ ہوا۔

ہلاک شدہ عسکریت پشندوں میں سے ایک کا تعلق پاکستان سے تھا جس کا نام سیف اللہ ہے۔ یہ پانچھا چوک علاقے میں حملے میں ملوث تھا جبکہ دوسرا عسکریت پسند جنوبی کشمیر کا مقامی باشندہ ہے۔ وسطی کشمیر کے سرینگر کے علاقے رام باغ میں پیر کی صبح عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا'۔

پولیس کے مطابق کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں مخصوص اطلاع پر کورڈن اور سرچ آپریشن شروع کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ جب فورسز کی مشترکہ ٹیمز مشتبہ مقام کی طرف پہنچی تو چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے ان پر فائرنگ کر دی جس پر جوابی کارروائی کی گئی اور انکاؤنٹر شروع ہو گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.