جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں پولیس نے ایک لکڑی کے اسمگلر کو گرفتار کیا اور اس دوران اس کے قبضے سے سمگل کی کئی لکڑی بھی ضبط کی گئی۔
کولگام پولیس نے ایک اہم کارروائی کے دوران چمر نورآباد میں ایک رہایشی مکان سے لاکھوں روپئے مالیت کی غیر قانونی طور کاٹی گئی لکڑی ضبط کی۔
ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او دمحال ہانجی پورہ کی قیادت میں ایک پولیس ٹیم نے چمر نورآباد میں ایک رہایشی مکان سے غیر قانونی طور پر سمگل کی گئی سر سبز کایئرو لکڑی کے 66 لاگ ضبط کئے جن کی مالیت لاکھوں رویئے بتائی جا رہی ہے۔
پولیس نے اس سلسلے میں ایک ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات شروع کی ہے اور ملوث افراد کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق قابل اعتماد ذرائع کے ذریعہ موصولہ مخصوص معلومات پر تیزی سے عمل کرتے ہوئے علاقے چشمر میں محمد اقبال نائک اور مشتاق احمد نائک ولد غلام محمد نائک چمنر نے اپنے گھر پر غیر قانونی طور پر جنگل کی لکڑیوں کی ایک بڑی مقدار رکھی ہے۔ پولیس پارٹی موقعے پر گئی اور مذکورہ مکان سے سبز کیرو کے 66 بڑے تختوں پر مشتمل لکڑی کی بھاری مقدار برآمد کی۔
اس دوران ضبط کی گئی لکڑی کو تھانہ ڈی ایچ پورہ لایا گیا ہیں۔ تھانہ ڈی ایچ پورہ میں قانون کے متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر 68/2020 درج کیا گیا ہے۔ ملزم محمد اقبال نائک ایس / او غلام محمد نائک ر / او چممر کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور معاملے کی مزید تفتیش شروع کردی گئی۔