ETV Bharat / state

تین نوجوانوں کو عسکریت پسندی میں شامل ہونے سے روکا گیا: پولیس - نوجوان اہل خانہ کے حوالے

ایک سینئیر پولیس افسر نے میڈیا کو بتایا کہ ان نوجوانوں کی شناخت کو خفیہ رکھا گیا ہے۔

Three youth prevented from joining militancy
تین نوجوانوں کو عسکریت پسندی میں شامل ہونے سے روکا گیا
author img

By

Published : Jun 30, 2020, 7:43 AM IST

جموں و کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں تین نوجوانوں کو عسکریت پسندوں کی صف میں شامل ہونے سے روکنے کا دعوی کیا ہے۔

تین نوجوانوں کو عسکریت پسندی میں شامل ہونے سے روکا گیا: پولیس

بانڈی پورہ پولیس نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ انہوں نے مشاورت، رہنمائی اور مدد کے ذریعہ تین نوجوانوں کو عسکریت پسندی میں شامل ہونے سے روکا ہے اور امن، ترقی اور کامیابی کی راہ پر ان کا استقبال کیا ہے۔

تاہم ایک سینئیر پولیس افسر نے میڈیا کو بتایا کہ ان نوجوانوں کی شناخت کو خفیہ رکھا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ان نوجوانوں کو پولیس اسٹیشن لے جایا گیا جہاں ان کے اہل خانہ کی موجودگی میں ان کی مناسب مشاورت کی گئی جس کے بعد انہیں ان کے اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.