انکا گزشتہ روز سونم نوربو میموریل ہسپتال لیہ میں انتقال ہوا تھا۔ انتقال کے بعد ان کا ٹیسٹ مثبت پایا گیا۔
پی نامگیال کانگریس کے سینئر رہنما اور لداخ لوک سبھا حلقے سے تین بار رکن پارلیمان رہ چکے ہیں اور تین مرتبہ جموں و کشمیر قانون ساز کونسل کے ممبر رہے تھے۔
موصوف مرکزی سرکار میں وزیر برائے مملکت برائے کیمیکل، پیٹرو کیمیکل، ٹرانسپورٹ اور پارلیمانی امور اور جموں و کشمیر قانون ساز کونسل کے چیرمین کے عہدے پر فائز رہے۔
وہیں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ لیہ نے ایک حکم نامہ میں عام لوگوں کو مطلع کیا کہ جو کوئی بھی پی نامگیال کے اہل خانہ کے ساتھ قریبی رابطے رہا ہے ان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بغیر کسی وقت ضائع کئے بغیر فوری طور پر اپنے گھروں میں قرنطینہ میں بیٹھنے کا حکم دیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے ایس او پیز کے مطابق ان کے رابطہ میں آنے والوں کی جانچ کی جا رہی ہے۔
واضع رہے کہ لداخ میں کورونا وائرس کے 81 کیسیں سامنے آئے تھے جن میں سے 47 صحتیاب ہو چکے ہیں اور 33 دیگر زیر علاج ہیں، جبکہ ایک کورونا وائرس سے متاثر مریض کی موت واقعہ ہوئی ہے۔