ETV Bharat / state

تین منزلہ عمارت جل کر خاکستر - لاکھوں کی مالیت کا نقصان

جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے دور دراز گاؤں کلہانڈ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے تین منزلہ عمارت جل کر خاکستر ہوگئی۔

تین منزلہ عمارت جل کر خاکستر
تین منزلہ عمارت جل کر خاکستر
author img

By

Published : May 24, 2020, 5:45 PM IST

تفصیلات کے مطابق آتشزدگی کا یہ واقع آج دوپہر دو بجے کے قریب اُس وقت پیش آیا جب لوگ عید الفطر کا تہوار منا رہے تھے ۔
تین منزلہ عمارت جل کر خاکستر

اسی دوران بلاک دالی ادھینپور کے کلہانڈ گاؤں میں اشرف علی نٹنو نامی ایک شخص کے رہائشی مکان میں گیس سلنڈر پھٹنے سے زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں تین منزلہ عمارت میں آگ کے شعلہ بھڑک گئے اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئی۔

فائر بریگیڈ کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے مقامی لوگ آگ پر قابو پانے میں ناکام ہوئے ، تاہم آتشزدگی کے اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ گھر میں لاکھوں کی مالیت کا نقصان ہوا ہے ۔ آگ کی واردات کی خبر پھیلتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور کاروائی شروع کر دی ہے۔

متاثرہ کنبہ کو اب رہائش کے لئے کوئی انتظام نہیں ہے جس وجہ سے اُن کو رات کھلے آسمان تلے گزرانی پڑے گی ۔علاقہ دور دراز ہونے کی وجہ سے کوئی بھی امدادی سامان وہاں جلدی نہیں پہنچایا جا سکتا ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.