اس دھماکے میں چھ افراد زخمی ہوئے ہیں جس میں دو سی آر پی ایف اور چار عام شہری شامل ہیں جو اہلکار زخمی ہوئے ہیں، ان کے نام حوالدار راجو بسواس اور کانسٹیبل ایس کے پٹنائک ہیں۔
فوری طور پر انہیں مقامی اسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا ہے۔
راجو بسواس کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ ایس کے پٹنائک زیر علاج ہے۔
پنکج کمار سنگھ، سی آر پی ایف پی آر او نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'چارلی 71 کے دو اہلکار معمولی طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ دو عام شہری بھی معمولی طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ تمام زخمی افراد خطرے سے باہر ہے اور اس وقت قریب کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔'
ان کا مزید کہنا تھا کہ 'عسکریت پسندوں کی جانب سے کیے گئے اس حملے کے بعد علاقے میں حفاظتی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں اور تلاشی مہم جاری ہے۔'
سی آر پی ایف آئی جی روی دیپ سہائے نے دھماکے کے تعلق سے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ' گرینڈ حملے میں دو سی آر پی ایف کے جوان زخمی ہوئے جبکہ متعدد شہری بھی اس کی زد میں آنے سے زخمی ہوگئے۔