ETV Bharat / state

اودھم پور: محکمۂ بجلی کی بڑی لاپرواہی - jammu and kashmir urdu news

جموں و کشمیر کے ضلع اودھم پور کے مرکزی علاقہ آدرش کالونی کی طرف جانے کے راستہ کے باہر بجلی کے کھمبھے کی تار میں شارٹ لگنے سے راستہ سے گزر رہے متعدد جانوروں کی موت ہو گئی۔ اس راستہ سے عام شہری بھی گزرتے ہیں تاہم اس وقت وہاں سے کوئی شخص نہیں گزرا جس سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔

author img

By

Published : Apr 7, 2021, 12:43 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع اودھم پور کے مرکزی علاقہ آدرش کالونی کے پاس بجلی کے پول کی تار میں شارٹ لگنے سے راستہ سے گزنے والے بکروالوں کی 3 بھیڑوں کی کرنٹ لگنے سے موت ہو گئی جب کہ 15 دیگر بھیڑیں زخمی ہیں۔

قیاس لگایا جا رہا ہے کہ غریب بکر والوں کا تقریباً 50 ہزار کی مالیت کا نقصان ہوا ہے۔

انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے نقصان کی بھرپائی کی جائے۔

پورے معاملے میں لوگوں کے لیے تشویش کی بات یہ ہے کہ بجلی محکمہ اتنا لاپرواہ کیسے ہو سکتا ہے؟

گذشہ چار دنوں قبل بھی شہر کے مرکزی علاقہ میں ٹاؤن ہال چوک پر بھی بجلی کی تاریں گر گئی تھیں۔ تاہم اس وقت بھی غنیمت رہی کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

عوام کا مطالبہ ہے کہ انتظامیہ اس پر نوٹس لے تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات رونما نہ ہوں۔ اس کے اوپر سخت کاروائی ہونی چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.