مقامی لوگوں کے مطابق رات کے دوران چور کئی گھروں کے اندر گُھس گئے اور ڈاکہ ڈالنے کے دوران انہوں نے محمد حسین ڈار کے گھر سے نقدی اور زیورات کی صورت میں تقریباً دو لاکھ روپے چوری کیے۔
وہیں چوروں نے نثار احمد ڈار ولد غلام محی الدین ڈار کے گھر سے تیس ہزار روپے نقدی چوری کیے۔
مقامی لوگوں کے مطابق چوروں نے بشیر احمد شیخ ولد حبیب شیخ کے گھر کے اندر گُھس کر وہاں سے ڈاکہ زنی کرنے کی کوشش کی تاہم گھر والوں نے شورمچا کر چوروں کو خالی ہاتھ وآپس لوٹا دیا۔
بتادیں اس وبائی دور میں معاشرے کی ہر وہ ذلت سامنے آرہی ہے جس کا انسان تصور بھی نہیں کر سکتا۔